بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا - Sabee Kazmi

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں دیگر امور سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے شوکاز نوٹس کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شرکاء کو پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا

بھیجا گیا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد انہوں نے شوکاز نوٹس کوپھاڑ کر پھینک دیا۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکاء کی جانب سے تالیاں بھی بجائی گئیں۔اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کے لیےکرتے ہیں، عزت سے بڑھ کرکچھ نہیں۔یاد

رہےکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ مانگنے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں جس پر پی پی پی نے سخت ردعمل اور اے این پی نے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔