جہانگیر ترین کسی سیاسی جماعت میں جائیں گے یا نہیں ؟ رحمان ملک نے معنی خیز پیشگوئی کردی

جہانگیر ترین کسی سیاسی جماعت میں جائیں گے یا نہیں ؟ رحمان ملک نے معنی خیز پیشگوئی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ٖڈٖی ایم) کو نہیں چھوڑا ہے ،پیپلز پارٹی کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں ، دیکھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کسی سے ملتے ہیں یا خود ڈرائیو کرنا چاہیں گے؟۔ بلاول ہاوَس کےباہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رحمان

ملک نے کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ کی جیت پیپلزپارٹی کے موقف کی فتح ہے،ہر بات پر باہمی مشاورت ہونی چاہئیے نہ کہ ڈکٹیشن کے ذریعے ،پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت ہے جو عوام کے حق میں فیصلے کرتی ہے، جو فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کریگی وہی پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائے گا۔رحمان ملک نےکہاکہ کورونا کی

‏چوتھی لہر آنےوالی ہےجس کیلئےپہلےتیاری کرنی چاہیے،پوری دنیامیں ویکسین فری ہےجبکہ ہمارےیہاں کاروبار ہورہا ہے، ‏ویکسین فری کرنی چاہیے،ایس اوپیزپرعملدرآمدنہیں ہورہا،عوام ایس او پیز پر عمل اور حکومت فری ویکسین فراہم کرے۔