پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ لائیو پروگرام میں اندر کی بات بتا دی گئی

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ لائیو پروگرام میں اندر کی بات بتا دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی سے معافی مانگنی چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ڈی ایم کسی مرحلہ پر بھی متحد نظر نہیں آئی، پہلے ہی پتا تھا کہ پی ڈی ایم کا یہی حشر ہوگا،ایک اور سوال پر تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ

تحریک انصاف ایسا کوئی انقلاب نہیں لائی کہ لوگ ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی کی طرف آجائیں۔منیب فاروق نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ختم ہوچکی ہےچند انتخابی کامیابیوں کے سوا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کا موجود نظام میں کوئی اسٹیک نہیں اس

لئے وہ سخت پوزیشن اختیار کررہے ہیں، پیپلز پارٹی کا نظام میں اسٹیک ہے وہ سندھ حکومت چلارہی ہے آصف زرداری پی ڈی ایم کو استعمال کر کے یوسف رضا گیلانی کوسینیٹر بنانے میں کامیاب رہے،پی ڈی ایم کسی مرحلہ پر بھی متحد نظر نہیں آئی، پہلے ہی پتا تھا کہ پی ڈی ایم کا یہی حشر ہوگا۔