خان صاحب: آپ کو کچھ لوگ گمراہ کر رہے ہیں اور آپ ۔۔۔۔۔۔ ترین گروپ کا وزیراعظم عمران خان کو شکایتی خط

خان صاحب: آپ کو کچھ لوگ گمراہ کر رہے ہیں اور آپ ۔۔۔۔۔۔ ترین گروپ کا وزیراعظم عمران خان کو شکایتی خط

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کوجہانگیر ترین گروپ کے ارکان اسمبلی نے چینی سکینڈل اور منی لانڈرنگ میں شفاف تحقیقات کیلئے خط بھجوا دیا ہے ،خط راجہ ریاض خواجہ شیرازاوردیگر رہنماﺅں کی جانب سے لکھاگیاہے ،19 ارکان صوبائی اسمبلی کے بھی خط پر دستخط ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق خط میں

معاملے کی تحقیقات کیلئے غیرجانبدارانہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیاگیاہے،ارکان اسمبلی نے حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا،خط میں کہاگیاہے کہ جہانگیر ترین کا نام و ساکھ متاثرکرنے کی کوشش کی جا

رہی ہے ،مخالفین منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، خط میں مزید کہاگیاہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مخالفین وزیراعظم کو بھی ایشوز پر گمراہ کررہے ہیں ،ہم کسی تحقیقات کیخلاف نہیں شفاف ٹرائل کا مطالبہ کررہے ہیں ۔