وزیر اعظم اور آرمی چیف میں ہنگامی ملاقات! ڈی جی ISIبھی شریک، کیا گفتگو ہوئی؟

وزیر اعظم اور آرمی چیف میں ہنگامی ملاقات! ڈی جی ISIبھی شریک، کیا گفتگو ہوئی؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا ذرائع کی طرف سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں خاص طور پر ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ سول اور عسکری قیادت کے مابین ہونے والی یہ اہم ملاقات کافی دیر تک جاری رہی ، جس میں ملکی سلامتی کے امور ، سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی اس اہم ملاقات میں زیر بحث آئے۔