نیب کی نوا ز شریف اور مریم نواز کے خلاف درخواست! اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

نیب کی نوا ز شریف اور مریم نواز کے خلاف درخواست! اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں۔تفصیلات کےمطابق ۔نواز شریف اور مریم نواز آواز نے احتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار آفس کورونا کے

دوران عدالت کی پالیسی کے مطابق اپیل مقرر کرے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تو مفرور ہیں ،نیب عدالت کی معاونت کرے ،ان کی دونوں اپیلوں کو کیسے چلانا ہے۔ نواز شریف کا کوئی نمائندہ مقرر کرنا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تمام اپیلیں سنی تو اکٹھی ہی جائیگی الگ نہیں کر سکتے۔نیب نے درخواست میں کہا

ہے کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ہے کہ کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے۔اس لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپیل جلد سنی جائیں۔نیب نے نواز شریف کی اپیل جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ 9 دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا ،اب جلد کیس کی سماعت

کی جائے۔خیال رہے کہ نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس ،فلیگ شپ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کیں جائیں، 9 دسمبر

2020 کو نواز شریف کی اپیلوں پر آخری سماعت تھی جس کے بعد سے مقرر نہیں ہوئیں، سپریم کورٹ نے بھی کیسز کو جلد نمٹانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں ہیں۔نیب نے درخواست میں کہا کہ 2 دسمبر کو نواز شریف کو تینوں کیسز میں اشتہاری قرار دیا گیا، نیب نے تینوں اپیلوں میں اپنا جواب تیار کیا ہے اور اس پر دلائل کے لیے

تیار ہے، نیب پراسیکیوٹر عدالت کو یقین دہانی کراتا ہے کہ وہ ہر سماعت پر کیس کی پیروی کے لیے موجود ہوگا۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس اپیل بھی جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے، سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ہے کہ کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اپیلیں جلد سنی جائیں۔