وہ دو وجوہات جن کی بنا پر اسٹیبلشمنٹ عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگڑا سکتی پاک فوج کے سابق جرنیل نے چونکا دینے والی بات کہہ دی

وہ دو وجوہات جن کی بنا پر اسٹیبلشمنٹ عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگڑا سکتی پاک فوج کے سابق جرنیل نے چونکا دینے والی بات کہہ دی - Today NewsTv

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سیاسی تجزیہ کار جنرل (ر)اعجاز اعوان کہتے ہیں کہ عمران خان کو اقتدار چھننے کا کوئی خوف نہیں ۔ اور جو شخص اقتدار چھننے سے نہ ڈرتا ہو، اسے سیاستدا ن، اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ میں سے کوئی بھی نہیں ڈرا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اعوان کا کہناتھا کہ عمران خان کسی

بھی وقت اپنی سیاسی زندگی کو ختم کرکے بنی گالہ بیٹھ جانےکےلئے تیا ر ہیں۔ایسے آدمی کو کون ڈرا سکتا ہے۔اگر وہ اس میں ناکام ہو گئے تو وہ اقتدار چھوڑ کر بنی گالہ میں بیٹھ جائیں گے۔ جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ جو شخص اقتدار چھوڑنے سے نہ ڈرتا ہو ، اُس کو نہ تو اسٹیبلشمنٹ ڈرا سکتی ہے ، نہ اُس کو سیاستدان ڈرا سکتے

ہیں، نہ اُس کو عدلیہ ڈرا سکتی ہے۔ عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔ جو شخص مالی اعتبار سے کرپٹ نہ ہو ، جو اقتدار کی لالچ نہ رکھتا ہو، جو ایک خواب دیکھ کر اُس کی تعبیر چاہتا ہو، اُس کو کوئی نہیں ڈرا سکتا،

اسٹیبلشمنٹ یا سارے سیاستدان مل کر بھی اُس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔عمران خان کو یا تو اللہ تعالیٰ نقصان پہنچا سکتا ہے یا پھر حکومت کی بُری کارکردگی اُس کی سیاسی قبر کھودے گی