شہباز شریف کب رہا ہونگے ۔۔۔؟ انتظار کی گھڑیاں ختم ، ن لیگیوں کیلئے زبرست خبر آگئی

شہباز شریف کب رہا ہونگے ۔۔۔؟ انتظار کی گھڑیاں ختم ، ن لیگیوں کیلئے زبرست خبر آگئی - Today NewsTv

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جمعرات کو رہائی کا امکان ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت بدھ کو منظور کی تھی۔منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں جاری مظاہروں

اور احتجاج میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگی ہوئی ہیں اور حوالے سے نفری کم ہونے کے باعث شہباز شریف کی پیشی ممکن نہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں اس کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔اس لیے ان کی جانب سے مچلکے جمع کروائے جائیں گے اور مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد رہائی کا حکم جاری ہوگا۔بدھ

کولاہورہائی کورٹ نے شہبازشریف کی رہائی کےلیے 50 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ شہبازشریف کے خلاف نیب نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کےذریعےاثاثے بنائے جو آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے