لاہور!نامور صحافی کے گھر پولیس گھس گئی، اہلخانہ سے کے ساتھ بدتمیزی، وجہ کیا تھی؟

لاہور!نامور صحافی کے گھر پولیس گھس گئی، اہلخانہ سے کے ساتھ بدتمیزی، وجہ کیا تھی؟

لاہور(نیوز ڈیسک )قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ تھانے کی حدود میں پولیس گردی کا واقعہ،پولیس نے صحافی توصیف احمد کے گھر گھس کر دروازتے توڑ ڈالے اور اہل خانہ کو تش. دد کا نشانہ بنایا۔توصیف احمد کے مطابق وہ تروایح پڑھنے کے لیے مسجد گئے ہوئے تھے کہ اس دوران پولیس اہلکار لیڈی پولیس کے بغیر اس کے گھر گھسے ،

اہلکاروں نے گن پوائنٹ پر میرے کمسن بچوں اور اہلیہ کو ہراساں کیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی،اہلکار گھر سے میرا موبائل اور دیگر قیمتی چیزیں بھی اٹھا کرلے گئے۔توصیف احمد نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔