چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟

چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ - Sabee Kazmi

بعض اوقات ہم دیکھتے ہیں کہ چھپکلی اپنی دم خود توڑ دیتی ہے؟چھپکلی گھروں کی چھتوں اور دیواروں میں رینگتی ہوئی تو ضرور نظر آتی ہو گی اور بچے اس کو ڈرا کر بھگاتے بھی ہیں۔ آپ خود بھی مختلف حربے کرکے چھپکلی کو بھگا دیتے ہوں گے۔ بعض اوقات آپ نے دیکھا ہوگا کہ بچے جب چھپکلی کو مارتے ہیں تو سب سے پہلے

اس کی دم الگ ہو جاتی ہے اور کچھ دیر تک پھڑپھڑا رہی ہوتی ہے اور یوں ہمیں لگتا ہے کہاس کی وجہ یہ ہے کہ جب چھپکلی کو کسی بھی جانوریاانسان سے خطرہ محسوس ہونے لگتا ہے تو وہ انکی آنکھوں میں دھول جھونک دیتی ہے۔ کیسے؟ چھپکلی میں قدرتی طور پر یہ حس پائی جاتی ہےکہ وہ اپنے آپکو بچانے کے لئے اپنی دم

کو خود ہی توڑدیتی ہے جس سے سامنے والے کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ چھپکلی مرگئی ہے درحقیقت چھپکلی زندہ ہوتی ہے بس اس کی دم الگ ہو جاتی ہے۔ایسا کیوں ہوتا ہے؟ چھپکلی اپنی دم اس وجہ سے آسانی سے توڑ پاتی ہے کیونکہ نہ اس میں کوئی ہڈی ہوتی ہے اور نہ کسی قسم کی کوئی شریان اور خون بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا

ہے یہی وجہ ہے کہ دم آسانی سے ٹوٹ جاتی ہے۔ پھر انسانوں اور جانوروں کو یہ لگتا ہے کہ چھپکلی مرگئی لیکن اصل میں وہ زندہ ہوتی ہے۔ دوبار دم کب آتی ہے؟ چھپکلی کی دم 10 سے 20 دنوں میں دوبارہ آنے لگتی ہے یہی وجہ ہے کہ 25 دن تک چھپکلی ایک مرتبہ پھر تیزی سے رینگنے لگتی ہے، لیکن دوبارہ آنے والی دم عموماً پہلے والی دم سے 4 سینٹی میٹر چھوٹی آتی ہے۔