پوری پارٹی نواز شریف کے اشارے کی منتظر! (ن) لیگ کیا کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے؟

پوری پارٹی نواز شریف کے اشارے کی منتظر! (ن) لیگ کیا کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے؟

لاہور ( نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے اشیائے خوردو نوش بازار سے یا تو ناپید ہیں یا پھر دستیاب نہیں ہیں، عوام کو ایک کلو چینی کے لئے سارا دن قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے ،عوام مہنگا ئی سے

تنگ ہیں جبکہ نالائق حکمرانوں سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی،یہ مافیاز کی حکومت ہے، ہم پہلے ہی کہتےتھے یہ عوامی نہیں بیرونی ایجنڈے پر اقتدار میں آئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں اور

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور حکومت کے خلاف نکلنے کے لئے پارٹی قائد نواز شریف کے اشارے کے انتظارمیں ہیں ،نالائق حکمران سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں،حکمرانوں نے تمام ادارے تباہ کردیئے ہیں،دو سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا،معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔