بریکنگ نیوز:وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردگان کے درمیان فون پر بات چیت ۔۔۔۔ اہم ایشو پر تبادلہ خیال

بریکنگ نیوز:وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردگان کے درمیان فون پر بات چیت ۔۔۔۔ اہم ایشو پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ امور، خطے کی صورتحال اور افغانستان سے امریکی فوجی کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ

بین الافغان مذاکرات نے خطے میں امن کے لیے بہترین موقع فراہم کیا۔افغان قیادت مسئلے کے سیاسی حل کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھائے۔پاکستان نے افغان امن عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا۔ انہوں افغانستان میں سیاسی حل

کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور اسٹرٹیجک پارٹنرشپ اوراعلیٰ سطح کی شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔