طلباء کے لیے انتہائی اہم خبر! اسد عمر نے تعلیمی اداروں بارے بڑا اعلان کر دیا

طلباء کے لیے انتہائی اہم خبر! اسد عمر نے تعلیمی اداروں بارے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہفتے کو اجلاس میں دو دن سکول کھولنے کی تجویز پر غور کریں گے۔کورونا وائرس کی وبا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفد نے جمعرات کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ذرائع کے

مطابق ملاقات میں تعلیمی ادارے کھولنے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی گفتگو کی گئی۔اسد عمر نے کہا کہ امدادی ریلیف پیکج کی سمری تیار کرکے تعلیمی اداروں کے لیے سہولت کی جائے گی۔اسد عمر نے بند ہونے والے نجی تعلیمی

اداروں کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی۔بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کیے گئے اہم فیصلوں کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ اسکول و کالجز

کو 19 اپریل سے تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کی اجازت ہوگی۔ 19 ‏اپریل سےنویں سے بارہویں تک کلاسز میں تدریسی عمل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کےامتحانات18مئی سے شروع ہوں گے۔ اس کے علاوہ ‏پہلی سےچوتھی جبکہ چھٹی اورساتویں جماعت کےامتحانات یکم جون سے ہوں گے۔ نوٹیفکیشن

کے مطابق پریپ سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند رہیں گی۔ جن کلاسز میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگا، ان کلاسز کے بچے متبادل دنوں پر حاضر ہوں گے، ایس اوپیزکاخیال رکھا ‏جائے گا، اسکولوں اورکالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہےگی۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کی وجہ سے گزشتہ ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔