پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک اور خوشخبری : وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک اور خوشخبری : وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا - Today NewsTv

سکھر (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اندرون سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے یہاں میں نے بہت غربت دیکھی ہے، یہاں کے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں، یہاں بنیادی حقوق کی عدم فراہمی اور طاقتور کا ظلم نظر آتا ہے۔اندرون سندھ آگے جانے کی بجائےمزید پیچھے جا رہا ہے۔ سندھ کیلئے 445 ارب کا پیکج

ادھر ادھر سے پیسے کھینچ کر تیار کیا۔22فیصد آباد ی کے لئے احساس پروگرام کا 33فیصد فنڈ سندھ کے لوگوں پر خرچ ہوگا۔ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا پورا موقع دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہضروری ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں، وہ اپنا کاروبار

کریں، جو بھی اپنا سیٹ اپ بنائے گا، ہماری حکومت کوشش کرے گی کہ انہیں سود کے بغیر قرضے دیئے جائیں۔ ہم پوری کوشش کریںگے کہ سندھ کے لوگوں کی مدد کریں۔نوجوانوں کو ہنر سکھادیں تویہ آبادی ہمارا اثاثہ بن جائے گی۔انہوں نے کہا حکومت ملی تو ملک پر تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ چڑھا ہوا تھا، ہم نے ڈھائی سال میں 35

ہزارارب روپے واپس کیے۔ ملک کا زیادہ تر پیسہ قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا۔پنجا ب میں گروہوں کے ساتھ لڑنے میں مصروف رہا اس لئے سندھ میں ٹائم گزارنے کا موقع نہیں ملا۔نیوز ی لینڈ کی آبادی پچاس سے ساٹھ لاکھ تک ہے مگر وہاں کھیلوں کے گراونڈ ہمارے ملک سے زیادہ ہیں حالا نکہ ہماری آبادی ان سے کئی گنا زیادہ ہے ۔