مزید بارشیں ! موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے تازہ ترین پیشگوئی کردی

مزید بارشیں ! موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے تازہ ترین پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں بادل برسنے کی توقع ہے۔سندھ کے علاقوں لاڑکانہ اور سکھر میں تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق بلوچستان کے کئی مقامات پر بادل

برس سکتے ہیں۔ ملک کے باقی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ دادو میں پارہ 43 رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں کل تعلیمی ادارے نہیںکھولیں جائنگے بلکہ ۔۔۔۔۔۔وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کردیا کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں کل تعلیمی ادارے نہیںکھولیں جائنگے بلکہ ۔۔۔۔۔۔وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ

میں21اپریل سے آٹھویں جماعت تک کلاسز مزید10روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورناوائرس کے پیش نظر محکمہ تعلمیم نے 8ویں جماعت تک کلاسز 21 اپریل سے مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم آن لائن،

ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھی جاسکتی ہے۔سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ نویں دسویں اور کالجز میں کلاسز50فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے پابند ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے نویں سے 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے تدریسی عمل

شروع کرنے اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔نویں سے 12 ویں تک کلاسز کی تدریس اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ ہو گیاوزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام صوبوں کے صحت اور تعلیم کے وزرا کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نویں سے 12 ویں جماعت تک متاثر اضلاع میں تدریس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا

ہے۔شفقت محمود نے بتایا کہ اجلاس میں نویں سے بارہویں جماعت تک بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے تدریسی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، نویں سے 12 ویں جماعت کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے، اور امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے۔