ہم ایک سفیر نکالیں گےوہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

ہم ایک سفیر نکالیں گےوہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت نے جو کیا غلط کیا۔اس کا انہیں احساس ہونا چاہیے، ہم ایک سفیر نکالیں گے وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے۔ امریکہ میں ایک پادری تھا جو گستاخی رسول ہر چار چھ مہینے میں کر دیتا تھا پھر عالم اسلام بالخصوص پاکستان میں ہم لوگ نکل آتے تھے اور

جلاؤ گھیراؤ ہوتا تھا لیکن دوسری طرف پادری بیٹھ کر تماشہ دیکھتا تھا اور خوش ہوتا تھا۔ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہمیں اس سوچ کو شکست دینی ہے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو سمجھانا ضروری ہے۔

اس لئے میں نہیں سمجھتا کہ مذہبی جماعت پر پابندی ہے تو اس سے کوئی بات نہ کی جائے۔یورپی ملک کے سفیر کو اگر بھیج دیں گے تو ہمارے لوگوں کو یقینا بہت دشواری ہو گی