سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر! بڑا فیصلہ ہوگیا

سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر! بڑا فیصلہ ہوگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) بلدیات کے افسران اور ملازمین کے لیے بری خبر،ایف آئی آر درج ہوتے ہی نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات نے 90 ہزار ملازمین اور افسران کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، محکمہ بلدیات کی جانب سے افسران اور ملازمین کیلئے نئی پالیسی منظور کرلی گئی، نئی پالیسی کے مطابق افسران اور ملازمین کے خلاف کسی بھی

قسم کی ایف آئی آر درج ہوتے ہی نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ ایف آئی آر کے اندراج پر محکمہ بلدیات از خود انکوائری کرے گا،نوکری سے فارغ کرنے کے لیے ایف آئی آر کا اندراج ہی کافی ہے۔ محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ ایف

آئی آر کے اندراج کے ساتھ ہی انکوائری پر افسر یا ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا جبکہ محکمہ بلدیات عدالتی فیصلے کا انتظار نہیں کرے گا،عدالتی فیصلےسےپہلے ہی محکمہ بلدیات اپنی انکوائری کرے گا۔