پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا! الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سُنا دیا

پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا! الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سُنا دیا

پشاور(ویب ڈیسک ) صوبائی الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے ضلع پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات کالعدم قرار دینے کی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی۔ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 63 کے ضمنی الیکشن کے نتائج برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار میاں عمر کاکا خیل نے

نوشہرہ ضمنی الیکشن کلعدم کرنے کی درخواست دی تھی صوبائی الیکشن کمیشن نے آج فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سنایا اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار اختیار ولی پی کے 63 ضمنی الیکشن میں

کامیابی کو برقرار رکھا۔ خیال رہے کہ پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ملنے والی شکست کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے ان کی وزارت کا قلمدان بھی واپس لے لیا گیا تھا۔