ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ ! این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ ! این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے

والے اداروں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت کو نقصان پہنچے گا، دکانداروں اور فیکٹریوں کو نقصان پہنچے گا، لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ نقصان غریب طبقے کو ہوگا، ہم نے

احتیاط نہیں کی تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، ہماری مساجد سے کورونا نہیں پھیلا، لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کررہا کیوں کہ غریب مزدور طبقہ متاثر ہوگا،مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک ڈاؤن کردو، ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں،