(ن)لیگ کا بڑا فیصلہ! جاوید لطیف اور محمد زبیر کو جھٹکا دے دیا ، کئی رہنماؤں کا شدید احتجاج

(ن)لیگ کا بڑا فیصلہ! جاوید لطیف اور محمد زبیر کو جھٹکا دے دیا ، کئی رہنماؤں کا شدید احتجاج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن نے ن لیگ نے جاوید لطیف ، محمد زبیر اور طارق فضل چوہدری کو ٹاک شوز میں شرکت سے روک دیا ، میڈیا پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے رہنماؤں کی فہرست جاری کر دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے لندن سے پارٹی رہنماؤں کی ایک فہرست

جاری کی ہے جنہیں ٹاک شوز میں شرکت کی اجازت دی گئی ، ان رہنماؤں میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، عظمیٰ بخاری ، احسن اقبال ، رانا ثناءاللہ ، حمزہ شہباز، مصدق ملک ، عرفان صدیقی، خرم دستگیر اورطلال چوہدری شامل ہیں جب کہ جاوید لطیف ، محمد زبیر

اور طارق فضل چوہدری کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ۔جس کے باعث ان رہنماؤں کو ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینےکی اجازت نہیں ہوگی تاہم پارٹی کی طرف سے جاری کی گئی فہرست میں کئی دیگر سینئر رہنماؤں کے نام بھی شامل نہیں ہیں ، جس کی بناء پر فہرست میں جگہ نہ پانے والے رہنماؤں نے قیادت سے احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کردیا۔