دنیابھر میں کورونا کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز،ساڑھے 12 ہزارہلاکتیں رپورٹ جانتے ہیں پہلے نمبر پر کون سا ملک ہے؟

دنیابھر میں کورونا کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز،ساڑھے 12 ہزارہلاکتیں رپورٹ جانتے ہیں پہلے نمبر پر کون سا ملک ہے؟ - Sabee Kazmi

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے ساڑھے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 70 لاکھ 82 ہزار 658 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 13 ہزار

43 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1کروڑ 92 لاکھ 46 ہزار 490 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 303 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 47 لاکھ 23 ہزار 125 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور

اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 85 ہزار 880 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 89 ہزار 653 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 63 ہزار

899 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 944 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 53 لاکھ 39 ہزار 874 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں

اس وائرس سے1 لاکھ 92 ہزار 311 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار 172 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 89 ہزار 609 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے