’’ داتا صاحب پر پورا یقین ہے وہ ضرور کرم کریں گے۔۔‘‘ نامور بھارتی صحافی نے پاکستانیوں سے کیا درخواست کر دی؟

’’ داتا صاحب پر پورا یقین ہے وہ ضرور کرم کریں گے۔۔‘‘ نامور بھارتی صحافی نے پاکستانیوں سے کیا درخواست کر دی؟

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کے نامور صحافی اشیش سنگھ نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے نبرد آزما ان کے اہل خانہ کے لیے داتا دربار پر خصوصی دعا کریں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ برائے کرم داتا دربار جاکر ان کی اہلیہ اور کورونا میں مبتلا دیگر مریضوں

کے لیے خصوصی دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی داتا دربار جاکر ان کا یہ کام کرنے کے لیے راضی ہے تو وہ دعا کے لیے مزید مریضوں کے نام بھی بھیج دیں گے۔ بھارتی صحافی نے لکھا کہ اگر کوئی ان کا یہ کام کرتا ہے تو اس

کی شکر گزار رہیں گے۔ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ پاکستان سے داتا دربار میں خصوصی دعا کا انتظام کروانے والوں کا شکریہ، انہوں نے کہا کہ داتا صاحب پر پورا یقین ہے وہ ضرور کرم کریں گے۔