بریکنگ نیوز: عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز: عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے 2 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت نے 29 اپریل بروز جمعرات کو صوبے کے 2 اضلاع میں عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عام تعطیل دینے کا فیصلہ ضمنی الیکشن کی وجہ سے کیا گیا۔ این اے 249 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 29

اپریل کو ضلع کیماڑی اور ضلع غربی میں تعطیل ہوگی۔ 29 اپریل کو مذکورہ دونوں اضلاع میں تمام نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ حلقہ NA-249 میں ضمنی انتخاب 29اپریل کو ہو گا، انتخاب کو پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے تمام انتظامات الیکشن کمیشن کی جانب سے

بشمول پولنگ عملہ کی تعیناتی اور ٹریننگ کے مراحل پیشہ وارانہ انداز میں مکمل کر لیے گئے ہیں اس ضمن میں الیکشن کو شفاف اور آزادانہ بنانے کے حوالے سے چند خصوصی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں جن میں سیکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ ریٹرننگ افسر کے دفتر سے انتخابی سامان کی وصولی اورانتخاب مکمل ہونے کے بعد واپسی تک ہمراہ رہیں گے،مزید برآں حلقے میں قائم تمام

276 پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکار امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔جاری اعلامیہ کے مطابق پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پولنگ کے دن اور فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے اور وہ پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے اور فوراً ریٹرننگ افسر کو وائٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بھیجیں گے، انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی صورت میں پریذائیڈنگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم 45 کی کاپی حوالے کریں گے ہر پریذائیڈنگ افسر فارم 45 کی اوریجنل کاپی بمع اسنیپ شاٹ بشمول فارنزک ڈیٹیلز ریٹرننگ افسر کو

دیکھائے گا جس میں وقت اور لوکیشن معلوم ہو۔ریٹرننگ افسر تصویر اور لوکیشن کی تفصیلات کا جائزہ لے گا اور پریذائیڈنگ افسر کے موبائل پر موجود لوکیشن اور وقت کی تفصیلات کی تصویر اپنے موبائل سے حاصل کرے گااور ان فرانزک تفصیلات کو اپنے آفس میں کمپیوٹر پر ٹرانسفر کرے گا۔ ہر امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت کو یقینی بنائے اور آگاہ کرے کہ کوئی بھی پولنگ ایجنٹ پریذائیڈنگ افسر کا دستخط شدہ فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑے۔ہر پریذائیڈنگ افسر متعلقہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی دستخط شدہ کاپی پولنگ

اسٹیشن پر ہی مہیا کرنے کا پابند ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے حالیہ پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر انتخابی میٹریل پریذائیڈنگ افسر ان کے حوالے کرتے وقت‘ پولنگ کے دن ووٹنگ کے عمل کے دوران ریٹرننگ افسر کے دفتر میں نتائج وصولی کے وقت سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور دیگر ایس اوپیز جن میں ماسک اور سنیٹائزرشامل ہے کے حوالے سے ہدایات بھی کی گئیں ہیں۔تا ہم اس سلسلے میں اس بات کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے دوران ووٹنگ کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور کوئی

بھی اہل ووٹر اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم نہ رہے۔ اگر کسی ووٹر کے پاس ماسک موجود نہ ہو تو الیکشن کمیشن کا عملہ اور ضلعی انتظامیہ ماسک فراہم کرے گی۔ریٹرننگ افسر کے دفتر مںل خصوصی کنٹرول روم قائم کا گاے ہے جو پولنگ کے عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا اس کنٹرول

روم مںی ریٹرننگ افسر کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر، پولسا اور رینجرز کے حکام یاان کے نمائندگان موجود رہںم گے تا کہ کسی بھی غرن معمولی صورتحال کو نمٹنے کے لیل بروقت اقدامات کیڈ جا سکںم۔علاوہ ازیں الکشنر کمشن نے الکشنے کے دن کسی بھی نوعتہ کی شکایت کو نمٹانے کے حوالے سے سنٹرل اور صوبائی سطح پر الگ الگ کنٹرول روم قائم کر دیئے ہیں جو پولنگ کے دن صبح سات بجے سے ابتدائی نتجہہ مرتب ہونے تک بلاتعطل کام کرتے رہیں گے۔