پاکستان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی

پاکستان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آج بروز بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر بلوچستان ،بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کےمغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دن

کے اوقات میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد دوپہر بلوچستان، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکا ن ہے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک تاہم شام /رات کو تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے اور

گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک تاہم شام /رات کو تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم

رہا ہے۔ اس دوران خضدار میں 7، کروڑ میں 3 اور دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ تاہم

خضدار 07،کرور (لیہ) 03 اور دیر(لوئیر ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: : دادو 46 ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد ، روہڑی، مٹھی 45، خان پور، لاڑکانہ ، چھور ، پڈعیدن، موہنجوداڑو،سبی اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔