بینکوں کے نئے اوقات کارجاری، اب بینک صرف پانچ گھنٹے کام کریں گے اور ہفتہ وار دو چھٹیاں ہوں گی

بینکوں کے نئے اوقات کارجاری، اب بینک صرف پانچ گھنٹے کام کریں گے اور ہفتہ وار دو چھٹیاں ہوں گی - Today NewsTv

کراچی (ٹوڈے نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا کے دوران بینکوں کے نئے اوقاتِ کار جاری کردیے۔سٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز بینک صبح نو بجے سے بنا کسی وقفے کے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ بینکوں میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی

ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بھی ٹریڈنگ کا وقت صبح سوا نو سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کردیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز کاروبار صبح سوا نو سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگا۔ سٹیٹ بینک آف

پاکستان نے کورونا کے دوران بینکوں کے نئے اوقاتِ کار جاری کردیے۔سٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز بینک صبح نو بجے سے بنا کسی وقفے کے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ بینکوں میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔