اب نوکری پیشہ افراد ماہانہ صرف 10ہزار روپے کی قسط سے گھر کے مالک بن جائیں گے ، حکومت کا زبردست اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوکری پیشہ افراد 10 ہزار روپے ماہانہ قسط سے گھر کے مالک بن جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپنے گھر کے خواب کی تکمیل کووزیراعظم نے حقیقت میں بدل دیا، پہلے مرحلہ میں پنجاب کی 39 تحصیلوں میں 41 مقامات پر گھر بنیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ 10 ہزار سستے گھر ایک سال کی مدت میں مکمل ہوں گے، وزیراعظم کل رائیونڈ سمیت 10 تحصیلوں میں سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیری اربن ہاؤسنگ منصوبہ کے دائرہ کار کو پنجاب کے 36 اضلاع کی 143 تحصیلوں تک بڑھا دیا جائے گا۔