عربوں نے ویساہی کیاجیسارسول اللہ ؐ نے فرمایا تھا

عربوں نے ویساہی کیاجیسارسول اللہ ؐ نے فرمایا تھا - Sabee Kazmi

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں اس وقت اسرائیل کوتسلیم کرنے یانہ کرنے کی بحث ایک مرتبہ پھرسے چل نکل ہے۔ گزشتہ روزاسرائیلی وزیراعظم کی سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ملاقات کی خبریںزبان زدعام تھیں۔ سعودی عرب کی جانب سے اس کی تردیدکی گئی۔ جبکہ اسرائیلی وزیرنے ملاقات کی تصدیق کی جبکہ

اسرائیلی وزیراعظم نے اس موضوع پربات کرنے سے گریز کیا۔سینئرصحافی اورتجزیہ کاراوریامقبول جان نے اس حوالے سےاسرائیلی جریدے کاحوالے دیتے ہوئے کہاکہ محمدعلی جناح نے دنیاکوفلسطینیوں کے حقوق کے بارے میں بتانے کے حوالے سے سب سے بڑاکرداراداکیا۔ایک تقریرمیں قائداعظم محمدعلی جناح نے کہاتھاکہ یہودیوں کےیروشلم پرقبضے سے

پہلے مسلمانوں کےہرمردوعورت کومرجاناچاہیے۔مجھے حیرت ہے کہ برطانیہ اورامریکہ اگرپیچھے ہٹ جائیں تویہ یہودی کبھی یروشلم کوفتح کرلیں گے۔اوریامقبول جان نے کہاکہ جب قائداعظم زندہ تھے تواس وقت پاکستان وہ واحد ملک تھاجس نے تین لاکھ بندوقیں چیکوسلواکیہ سے خریدکرفلسطینیوں کودی تھیں۔اسرائیلی جریدے نے کہاکہ یہ یورپ کاناجائز بچہ ہے۔