میٹھی عید بنے گی ٹھنڈی عید ۔۔۔!!! عید پر بارش ہوگی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (نیو زڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہےاس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔دوسری طرف عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک

کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم مید انی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے سینئر ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔