شہری کی سڑک پر نوٹوں کی گڈی کھل گئی، عوام نے گاڑیاں روک کر نوٹ لوٹے

شہری کی سڑک پر نوٹوں کی گڈی کھل گئی، عوام نے گاڑیاں روک کر نوٹ لوٹے - Ptv Sports

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک شہری کی اسلام آباد ایکسپریس وے پر نوٹوں کی گڈی کھل گئی، عوام نے گاڑیاں اور موٹر سائیکل روک کر نوٹ لوٹے،نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہری کی پچاس روپے والے نوٹوں کی گڈی کھل گئی، لوگوں نے اپنی گاڑیاں اورموٹر سائیکل روک کر نوٹ اٹھانا شروع کر دیے، جس کی وجہ سے ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک جام ہو کر رہ گیا، اس موقع پر ایک گاڑی سے ویڈیو بنانے والا شخص لوگوں کو اس شخص کو پیسے لوٹانے کی دہائیاں دیتا رہا اور کہتا رہا کہ کچھ خدا کا خوف کرو، روزے رکھے ہوئے ہیں جس کے پیسے ہیں اس شخص کو لوٹا دو۔