عید الفطر کب ہو گی؟وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیش گوئی کر دی

عید الفطر کب ہو گی؟وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیش گوئی کر دی - Ptv Sports

اسلام آباد (اےپی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس کے کلینڈر اور رویت ایپ کے مطابق عیدالفطر کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید 14 مئی کو ہوگی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ پائے گا اور عید 14مئی کو ہو گی۔