چاند کا اعلان کرنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے اور ابھی تک بعض شہادتوں کی تصدیق کے باعث چاند کی رویت کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق مختلف زونل کمیٹیوں نے اپنے اجلاس ختم کر دیے ہیں اور مرکزی رویت ہلا کمیٹی کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان علاقوں چاند نظر

نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کو بلوچستان کے علاقے پسنی سے چاند کی رویت کی چھ شہادتیں موصول ہوئی ہیں، ان گواہوں کو ڈی سی آفس پسنی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں ان افراد سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سوال کرے گی اور ان کی گواہیوں کے سچ یا جھوٹ ہونے کی تصدیق کرے گی ان گواہیوں کی تصدیق کے بعد ہی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔