حکومت کاایک مرتبہ پھرسکولز بندکرنے کافیصلہ ،سکولز کن علاقوں میں بندہوںگے ،طلبہ کے کام کی خبرآگئی

حکومت کاایک مرتبہ پھرسکولز بندکرنے کافیصلہ ،سکولز کن علاقوں میں بندہوںگے ،طلبہ کے کام کی خبرآگئی - Today NewsTv

خیبرپختونخوا حکومت نے شدید گرمی کے باعث پرائمری اور مڈل ا سکولز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،جہاں درجہ حرارت کم ہوگا ان علاقوں میں اسکول اوقات معمول کے مطابق ہوں گے۔صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ جماعت نہم سے 12 ویں کے لیے اسکول کے اوقات

صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔جہاں درجہ حرارت کم ہوگی ان علاقوں میں اسکولاوقات معمول کے مطابق ہوں گے۔ گریڈ 9 سے 12 کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جن کا امتحان لیا جائے گا۔ قبل ازیں گرم علاقوںمیں واقع پرائمری اسکولز کو صبح 7 بجے سے لے کر صبح 11 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ملک بھر

میں جاری غیر معمولی گرمی کی وجہ سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے بھی اوقات کار کم کر دیے گئے ہیں۔تعلیمی ادارے سوموار سے جمعرات تک صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے جب کہ ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتے کو کھلیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایک گھنٹہ جلد کھولےجائیں گے اور 11

بجے تک تعلیمی سرگرمیاں رہیں گی۔ تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔ اس سے قبل تعلیمی اداروں کے اوقات کارصبح 8 سےدوپہر 1 بجے تک تھے۔پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں صبح 7 بجے کلاسز کا آغاز ہو گا۔ تعلیمی سرگرمیاں دن ساڑھے 11 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔