صف اول کے صحافی نے خاص خبر دے دی

صف اول کے صحافی نے خاص خبر دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور صحافی و مضمون نگار چوہدری عبدالغفور خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے اندر جائز ناجائز لوٹ مار کر کے اسمبلی میں جانا دنیا میں سب سے زیادہ آسان ہے ۔اسلئے کہ ہمارے لیڈران کرام کو سب سے زیادہ پیاری شکلیں ہی امرأ اور لُٹیروں کی لگتی ہیں ۔میں نے بہت سے سیاسی کارکنوں کو در بدر دیکھا ہے

۔ دولت کے زور پر ٹکٹیں تبدیل ہونا عام سی بات ہے۔ پارٹی فنڈ کے نام پر لوٹ کا مال لیتے دیکھا ہے۔ جماعتوں کے اندر پیسے اور جہاز والوں کے کرشمے دیکھے ہیں اور پھر انکی بلیک میلنگ بھی سب نے دیکھی ہے۔ یہ پاکستان ہی ہے جہاں لیڈرنوازنے پہ آئیں بہت سے خاندانوں کے بغیر نیشنل اسمبلی اور سینٹ کو نامکمل سمجھتے ہیں ۔ یہ پاکستان

کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔ میرا سیاسی وجدان کہتا ہے کہ عمران خان بھی اپنے اردگرد کے بہت سے لوگوں سے تنگ ہے۔ ہمیشہ اس کا مقدر اور خوف خدا اس کیلئے نئی راہیں کھولتے ہیں ۔ حال ہی میں مشکل حالات میں بہتر ین بجٹ پیش کرنا اور اس سے پہلے اوورسیز کو ووٹ کا حق دینا کسی سکسر سے کم نہیں ہے۔ اوورسیز پاکستانی بہت

عرصے سے ترس رہے تھے کہ “ووٹ کو عزت دو”مگر کسی نے دھیان نہیں دیا ۔ بالآخر یہ سہرا عمران خان صاحب کے سر سجا۔ گویا آنیوالے ٹائم کیلئے راستہ صاف کر لیا ہے۔ کہ ووٹ کو عزت دے کر ووٹ کا حق دے دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ لاکھوں اوور سیز پاکستانی عمران خان کے اس احسان کا بدلہ ضرور دینگے ۔ مگر سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ اگر اس پر قابو پالیا تو سیاسی مخالفین کیلئے پاکستان میں ڈیم بنانے والے عمران خان کو روکنا مشکل ہوگا۔ مہنگائی پاکستان کا ہمیشہ مسئلہ رہی ہے ۔ اب مہنگائی کے جن کو

بوتل میں بند کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کی سرزمین پر کسی دوسرے ملک کو اڈے دینے سے انکار پر قائم رہنا۔ پاکستان میں محب وطن لوگوں پاکستان کے مفاد میں اکٹھے ہونا ضروری ہے۔ میں سیاسی اکابرین کو کہنا چاہتا ہوں کہ نسلیں قربانی دینے والوں کی بڑھتی ہیں ۔ خاص طور پر اپنی زبانوں پر کنٹرول کریں۔ میرے بزرگ کہتے ہیںکہ یہ زبان ہی ہے جو کسی کو گدھے اور کسی کو گھوڑے پر سوار کر وا دیتی ہے۔