نواز شریف بس یہ ایک کام کردیں اور پھر جہاں مرضی جائیں ، فواد چوہدری کا بیان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نوازشریف کو جیل میں نہیں رکھنا چاہتے ،وہ پیسے واپس کردیںپھر جہاں مرضی چلے جائیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کا عمل کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے ،نوازشریف کو جیل

میں نہیں رکھنا چاہتے ہیں اگر وہ پاکستان سے لوٹی گئی دولت واپس کردیں تو وہ جہاں مرضی رہنا چاہتے ہیں رہ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے کچھ نہیں کیا مگر ہم گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جارہے ہیں اورعبوری صوبے کےمعاملے پر تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے ۔جی بی کی ترقی

کے لئے بڑا شیئر وفاقی حکومت نے دیا ہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ،اقوا م کی قراردادوں کی نفی کی ہے جس ہم مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کاز کے لئے پاکستان نے اقتصادی قربانیاں بھی دی ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہرممکن سفارتی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام دوست اور تاریخی بجٹ پیش کیا گیا جس میں عام آدمی کو ریلیف دیا گیا ہے۔