پروموشن کیلئے دوڑتا ریسکیو اہلکار جان سے گیا ، افسوسناک خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ریسکیو اہلکار پرموشن کے لیے ٹریننگ کورس کے دوران ریس لگاتے جان کی بازی ہارگیا۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ریسکیو اکیڈمی لاہور میں دوران ٹریننگ پیشن آیا،45 سالہ ظہور عمر پرموشن کیلیے ریسکیو اکیڈمی میں ٹریننگ کورس پر تھا۔آج (ہفتہ کو )ریس کے دوران وہ اچانک گر پڑا اور جان کی

بازی ہار گیا۔قانونی کارروائی کے بعد متوفی ظہور عمر کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق ظہور کا تعلق ریسکیو کے پائنیر بیج سے تھا۔ ظہور ایمرجنسی اکیڈمی میں پرموشن کورس کیلئے زیرتربیت تھا۔ روٹین فزیکل ٹیسٹ کے دوران ریسکیور کو دل کا دورہ پڑا، ریسکیور کو فوری جناح ہاسپٹل

منتقل کیا گیا، ظہور اس میڈیکل ایمرجنس سے جانبر نہ ہوسکا۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ظہور کی خدمات پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ظہور کی خدمات ریسکیو فیملی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ریسکیو فیملی شہید کے ورثاء کی مکمل دیکھ بھال کرے گی،ظہور احمد کو ریسکیو اعزاز کیساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔