اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ ‏شریف خاندان کیخلاف لندن میں ٹیکس چوری کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات

شروع ہوگئیں، برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن شریف خاندان لندن میں صرف 20
فیصدٹیکس ادا کر رہا ہے۔ بچوں نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 25 فیصد یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری کئے۔

‏جس کیلئے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا۔ پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں بلکہ اخراجات کی مد میں منگوایا تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں