crossorigin="anonymous">

آپ اگر مجھے سے خوش نہیں تو حکومت کسی اور کو دے دیتا ہوں، پرویز خٹک کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامی کے بعد وزیراعظم بول پڑے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آپ لوگ مجھ سے خوش نہیں تو میں حکومت کسی اور کو دے دیتا ہوں۔ہوا کچھ یوں کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہو رہا تھا جس میں پرویز

خٹک نے عمران خان سے کہا کہ آپکو وزیراعظم ہم نے بنایا ہے ارو خیبر پختونخواہ میں ہی گیس نہیں ہے۔جبکہ گیس ہم دے رہے ہیں ارو پس بھی ہم ہی رہے ہیں۔ اس موقعے پر وزیر دفاع نے اپنا رویہ مزید سخت کیا ارو کہا

کہ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم آپکو ووٹ نہیں دے سکیں گے۔اس وقعے پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے بیچ میں بولنے کی کوشش کی تو پروزی خٹک نے کہا کہ میں وزیراعظم سے بات کر رہا ہوں۔پس پھر کیا تھا پرویز خٹک

نے کہا کہ میں آج ووٹ نہیں ڈالتا ہوں اور یہاں سے جا رہا ہوں ۔ اب پرویز خٹک کی باتیں سننے کے بعد وزیراعظم اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے خوش نہیں ہو تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔یہی نہیں بلکہ اب وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک سے یہ کہاکہ۔آپ مجھے بلیک میل مت کرو،

ووٹ نہیں دینا تو مت دو، میرے کوئی کارخانے نہیں ہیں، مجھے کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا، میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں، ووٹ نہیں دینا تو مت دو۔اس کے علاوہ اب وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے تو دیگر ارکان نے انہیں روک دیا تاہم پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔واضح رہے کہ اس اجلاس میں مسلم لیگ ق سمیت بی۔اے۔پی، ایم کیو ایم اور جی ۔ڈی ۔اے بھی شامل تھی۔

Check Also

آئندہ چند ہفتوں میں نواز شریف کی واپسی کا امکان

آئندہ چند ہفتوں میں نواز شریف کی واپسی کا امکان لندن ( آن لائن )مسلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published.