crossorigin="anonymous">

افسوسناک سانحہ ، سکول ٹرپ پر گئے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، بڑا جانی نقصان ہو گیا

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیر کے لیے آئے اسکول کے طالب علموں کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ 4 بچوں کی حالت بہت خراب ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ خانپور ڈیم میں پیش آیا جہاں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے سیر کے لیے بچوں کی کشتی الٹ گئی اور ایک خاتون ٹیچر ہلاک ہوگئیں۔

کشتی میں چارٹیچرز سمیت پنتیس بچے سوار تھے، ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام بچوں کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے تاہم ایک ٹیچر کی موت واقع ہوگئی اور ان کی لاش نکال لی گئی ہے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا تمام بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بچوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ایک نجی اسکول کے بچے پکنک ٹرپ پر آئے تھے، تاہم گنجائش سے زیادہ افراد بیٹھانے پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی تدابیر نہیں اپنائی گئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

Check Also

الیکشن معاملے پر نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ، کیا طے پایاہے ؟ آصف علی زرداری نے اندرونی بڑی خبر بریک کر دی

الیکشن معاملے پر نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ، کیا طے پایاہے ؟ آصف …

Leave a Reply

Your email address will not be published.