crossorigin="anonymous">

سسر اور داماد شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کی گراؤنڈ میں موج مستی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گراؤنڈ میں خوشگوار موڈ میں موج مستی کی ویڈیو

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل 51 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ میں اپنی اپنی ٹیموں کی جرسی میں ملبوس کرکٹرز خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات چیت کررہے ہیں۔ سابق

کپتان اور نوجوان فاسٹ بولر کی اس ویڈیو کو دیکھ کر شائقین دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔ کسی نے شاہد آفریدی کو ہینڈسم سُسر اور شاہین شاہ کو دلکش شاہین قرار دیا تو کسی نے کہا کہ آفریدی کا تو لیول ہی الگ ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصرے:

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے لہذا کافی سوچ بیچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔

Check Also

الیکشن معاملے پر نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ، کیا طے پایاہے ؟ آصف علی زرداری نے اندرونی بڑی خبر بریک کر دی

الیکشن معاملے پر نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ، کیا طے پایاہے ؟ آصف …

Leave a Reply

Your email address will not be published.