crossorigin="anonymous">

میں ٹریکٹر بھی چلا سکتی ہوں ۔۔ شرمیلا فاروقی دوران احتجاج ٹریکٹر پر سوار ہو گئیں، دیکھیے ویڈیو مناظر

پاکستانی مشہور شخصیات اپنے آپ کو میڈیا کی نظروں میں رکھنا بخوبی جانتی ہیں۔ کچھ شخصیات سیاست سے بھی وابسطہ ہوتی ہیں جو کہ اپنے بیانات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو شرمیلا فاروقی کے بارے میں بتائیں گے۔ دراصل گزشتہ دنوں ملیر میں ٹریکٹر ریلی نکالی گئی تھی جس میں صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت اور عمران خان کے خلاف

بطور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ اس ریلی کی منفرد بات یہ تھی کہ شرمیلا فاروقی سمیت کئی دیگر خواتین رہنما ٹریکٹر ہی میں سوار تھی۔

رپورٹر کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ٹریکٹر چلا سکتی ہیں تو شرمیلا نے کہا کہ میں ٹریکٹر چلا سکتی ہوں مگر اس کے لیے آپ کو میرے شہر ٹھٹھہ آنا ہوگا۔شرمیلا فاروقی کسانوں کے حقوق کے لیے ٹریکٹر ریلی میں شریک تھیں اور وفاقی حکومت

پر کسانوں کے حقوق تلفی کا الزام عائد کر رہی تھیں، ان کی جانب سے کسانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا۔ ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی نعرے لگا رہی ہیں۔

Check Also

الیکشن معاملے پر نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ، کیا طے پایاہے ؟ آصف علی زرداری نے اندرونی بڑی خبر بریک کر دی

الیکشن معاملے پر نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ، کیا طے پایاہے ؟ آصف …

Leave a Reply

Your email address will not be published.