لاہور (آن لائن، این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل کالی گھٹائیں چھانے اور بارش ہونے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر میں بارش کے ساتھ ساتھ

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
کیا گیا۔ موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد

و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 115800کیوسک اور اخرج 162000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد19200 کیوسک اور اخراج19200کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد19400کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد63000کیوسک اور اخراج

34000کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد173100کیوسک اور اخراج 166100کیوسک،چشمہ آمد192100کیوسک اوراخراج 164000کیوسک، تونسہ آمد159300 کیوسک اور اخراج139500 کیوسک، پنجندآمد9600کیوسک، اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد 121800کیوسک اور اخراج 90500کیوسک، سکھر آمد66000کیوسک اور اخراج 20800کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد30100کیوسک اور اخراج 400کیوسک ریکارڈکیا گیا۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1532.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.891 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول

1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1192.55 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.881 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سط645.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں