لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بہت اہم کام ہو رہے ہیں۔لوگ کے پی کے کا رخ کر رہے ہیں۔ان کے سیاحتی مقامات آباد ہو گئے ہیں۔وہاں پر ٹریفک جام رہتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مزید کہا

کہ وہاں پر کاروبار ٹھیک ہو گیا اور ہر گھر کے اندر ہیلتھ کارڈ مل گیا۔جرائم کی شرح بھی وہاں پر کم ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں بھی حکومت نے محرومیاں ختم کی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزراء بہت کام کر رہے ہیں مگر رزلٹ اس لیے نہیں آ رہا کہ نیچے جو بیورو

کریسی کام کر رہی ہے وہ ان کی نہیں۔عمران خان کو بتایا گیا کہ آخری دو سال میں بھی اگر ڈیلیور نہ کیا گیا اور توجہ کا مرکز پنجاب کو نہ رکھا گیا تو آئندہ الیکشن میں آپ نہیں آ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں