crossorigin="anonymous">

حکومت اور تحریک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ٗ مفتی منیب نے تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر حکومتی وفد کی سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس ۔پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر موجود تھے جبکہتحریک کی نمائندگی مفتی منیب الرحمان کر رہے تھے۔مفتی منیب الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک کے درمیان اتفاق رائے سے

معاہدہ طے پا گیا ہے، کسی ناخوشگوار واقعے سے پہلے معاہدہ ہونا خوش آئند ہے، جوش پر ہوش کا غالب آنا خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ اسلام اور

پاکستان کی فتح ہے، معاہدے کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آ جائیں گی، آنے والے دنوں میں معاہدے کے مثبت نتائج بھی سامنے آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کی رو سے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کریں گے جبکہ وزیر قانون پنجاب، سیکرٹری وزارت داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ تحریک کی جانب سے مفتی غلام غوث بغدادی اور حفیظ اللہ علوی اس کمیٹی کے رکن ہوں گے، کمیٹی آج ہی

سے فعال ہو جائے گی اور اپنا کام شروع کر دے گی۔مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اس طرح کا نہیں ہے کہ دوپہر کو دستخط کیے جائیں اور شام کو کہا جائے کہ اس معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جن افراد نے بھی معاہدے کے لیے مثبت اقدامات کیے ان سب کا شکر گزار ہوں۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *