اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ کمبائنڈ آرمز

سنٹر یوکے ، سٹاف کالج کوئٹہ ، ایڈوانس سٹاف کورس یوکے ، این ڈی یو اسلام آباد ، اے پی سی ایس ایس یو ایس اے اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز یوکے سے فارغ التحصیل ہیں۔انہوں نے کنگز کالج لندن اور این ڈی یو اسلام آباد سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ ندیم انجم کو روایتی اور ذیلی روایتی خطرے کے ماحول میں کمان کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ مغربی سرحد اور

ایل او سی دونوں پر کمانڈ کے علاوہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں انفنٹری بریگیڈ ، کرم ایجنسی اور ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب کے دوران کمانڈ کیا اور وہ آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان تھے۔وہ پی ایم اے ، اسٹاف کالج اور این ڈی یو میں انسٹرکٹر، اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ اور 5 کور کے چیف آف سٹاف بھی رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم باسکٹ بال اور کرکٹ کے شوقین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں