Breaking News
crossorigin="anonymous">

23مارچ اور 27مارچ کے درمیان کیا ہو نیوالا ہے؟ منظور وسان کی تہلکہ خیز پیشنگوئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملک کی سیاسی صورتحال سے متعلق ایک اور پیشن گوئی کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے بیان کہا کہ شیخ رشید

کے بیان اورمن گھڑت کہانیاں سن کرحیرت ہوتی ہے ، ان کا مستقبل مجھے خراب نظرآرہا ہے۔ منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ 23 مارچ اور 27 کے بیچ بہت کچھ ہونے والا ہے۔ قبل ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے وفاقی حکومت سے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ

فروری اور مارچ حکومت کیلئے اہم ہے اور فروری اور مارچ میں وزيراعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔ چند روز قبل بھی منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے۔ منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 مہینے بہت اہم ہیں، عمران خان کیلئے ایک کے بعد ایک

بحران آئے گا، اسی سال عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں۔رہنما پی پی پی نے کہا کہ دو ماہ بہت اہم ہیں، عمران خان ایسے فیصلے کروائیں گے جو مستقبل میں ان کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا، لیکن معاملات سنگین نظر آرہے ہیں، اسی سال عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔ مشیرزراعت سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے23 مارچ تک دن

بہت اہم ہیں ، ہوسکتا ہے تحریکِ عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم اسمبلی تحلیل کردیں۔منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ اپوزیشن کے آپس کے اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں اور حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اس تحریک سے پہلے ہی عمران خان اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں۔ اور آج ادھر ادھر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہوسکتے ہیں۔

Check Also

مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے، عمران خان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *