crossorigin="anonymous">

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف مقدمہ درج ، وجہ کیا بنی ؟ جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل سوار کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست جمع کروا دی۔ نیو ٹی وی کی

رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے کہا کے کہ کشمیر ہائی وے اسپورٹس کمپلیکس کے قریب میرا بیٹا موٹرسائیکل سے گزر رہا تھا۔سابق چیف جسٹسس افتخار چوہدری کی گاڑی نے میرے بیٹے کی موٹرسائیکل کو ہٹ کیا جس سے

میرا بیٹا جسمانی طور پر معذور ہو گیا۔ درخواست میں سابق چیف جسٹس کو مرد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا گیا کہ سابق چیف جسٹس موقع سے فرار ہو گئے جب کہ ان کے گارڈ نے میرے بیٹے پر تشدد کیا۔ درخواست کے بعد

چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی گاڑی کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے تھے۔یہ واقعہ سری نگر ہائی وے پر 2 نومبر کی شب پیش آیا۔ حادثے میں سابق چیف جسٹس اور ان کا خاندان محفوظ رہا مگر 2موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے جن کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی ۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *