crossorigin="anonymous">

عامر لیاقت نے طوبیٰ کی روتے ہوئے کی ویڈیو شیئر کردی

معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا سایٹ انسٹاگرام پر اپنی دوسری بیوی طوبیٰ عامر کی ویڈیو پوسٹ کردی۔ جس میں طوبیٰ روتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

حالیہ دنون یہ افواہیں گردش کررہی تھی کہ اداکارہ طوبیٰ عامر نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ تاہم آج ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ساتھ لکھا ہے کہ طوبیٰ ابھی بھی میری بیوی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ طوبیٰ انور کا مطلب طوبیٰ نور ہے۔ ساتھ میں عامر لیاقت نے بتایا کہ طوبیٰ، شہروز سبزواری کے ساتھ ڈرامے میں کام کررہی ہیں۔تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوبیٰ اپنی بلی کے گم ہونے پر رو رہی ہیں۔ ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت کے پوچھنے پر کہ میں کیوں

آچھا ہوں؟ طوبیٰ نے کہا کہ آپ بلی کو دور سے ڈھونڈ کر لائے ہیں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر طوبیٰ کے نام تبدیل کرنے کے بعد افواہیں گردش کررہی تھی کہ عامر لیاقت اور طوبیٰ میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *