crossorigin="anonymous">

مما آپ موٹی ہیں،ثانیہ مرز کو بیٹے اذہان کا جواب، شعیب ملک ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اس وقت ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور اس مرتبہ آئی سی سی نے بیگمات اور بچوں کو بھی ہمراہ رکھنے کی

اجازت دی تھی جس کی وجہ سے ثانیہ مرزا ان کے ساتھ ورلڈ کپ میں نہایت خوبصورت وقت گزار رہی ہیں جو کہ چھٹیاں منانے سے کم نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور

مداحوں کے ساتھ اپنی تازہ دلکش تصاویر کے ساتھ روزمرہ زندگی کے معاملات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ اپنے شوہر سے مختلف انداز میں اظہار محبت کر

رہی ہوتی ہیں لیکن اس دوران ان کے بیٹے کی جانب سے پیچھے سے کہے گئے ایک جملے نے ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکزبنا دیاہے جبکہ ویڈیو میں شعیب اختر دم دبخوردہ رہ جاتے ہیں اور ہنسی پر قابو

نہیں رکھ پاتے ۔ ثانیہ مرزا ویڈیو میں وہ شعیب سے مزاحیہ انداز میں سوال پوچھ رہی ہے کہ اگر وہ پھر سے موٹی ہو جائے تو کیا وہ ان سے ایسے ہی پیار کرتے رہے گے؟۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب بہت مثبت انداز میں جواب دیتے ہیں کہ بالکل وہ ایسے ہی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

رہیں گے لیکن اچانک ان کا تین سال کا بیٹا اذہان جواب دیتا ہے کہ’’ مما آپ موٹی ہیں‘‘۔اذہان کے اس طرح جواب دینے پر ثانیہ اور شعیب دونوں ہنس پڑے اور شعیب ملک نے پانی پیتے ہوئے ایک دم پانی منہ سے باہر نکال دیا کیونکہ وہ ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *