crossorigin="anonymous">

اگر بھارت نمیبیا کو 3 اوور میں شکست دے دے تو ابھی بھی۔۔ فواد چوہدری نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

پاکستان کے فیڈرل منسٹر آف انفارمیشن چوہدری فواد حسین نے بھارتیوں کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اس ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان کے سیاسی رہنما فواد

چوہدری نے بھارتیوں پر طنز کرتے ہوۓ اُنہیں ایک پیغام دے دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ اگر وہ نمیبیا کے خلاف میچ کو تین

اوورز میں مکمل کرلیتے ہیں تو وہ آئیرپورٹ کے لیے جلدی روانہ ہوسکتے ہیں۔فواد چوہدری کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے نہایت پسند کیا ہے اور بھارتیوں کو مزید طنز و تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے

کہ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی پرفارمنس کچھ خاص نہیں رہی۔ بھارتی ٹیم اس ایونٹ میں پاکستان سمیت نیوزی لینڈ سے بھی میچ ہاری ہے خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ میچ میں افغانستان کو شکست دے کر اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کردیا۔ اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *