crossorigin="anonymous">

محمد رضوان نے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن کو قران پاک کا تحفہ دے دیا۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مینٹور میتھیو ہیڈن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز نے انگلش ٹرانسلیٹ قرآن مجید بطور تحفہ پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوز کراپ سے گفتگو کرتے ہوۓ سابق آسٹریلوی بلے باز

میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ میں ہوٹل میں اپنے کمرے میں موجود تھا جب میرے دروازے پر دستک ہوئ۔ جب میں دروازہ کھولا تو وہ اور کوئ نہیں بلکہ بلے باز محمد رضوان ہاتھ میں تحفہ لیے کھڑے تھے۔ میتھیو ہیڈن نے بتایا

کہ تحفے میں انگلش قرآن مجید تھا اور یہ ایسا موقع تھا جسے میں کبھی بھی بھلا نہیں سکتا۔ میں عیسائ ہونے کے باوجود اسلام کے بارے میں پر تجسس تھا۔ میں اسلام کی تعلیمات کو جاننا چاہتا تھا۔

ہیڈن کا مزید کہنا تھا کہ میں عیسائ ہوں جبکہ محمد رضوان اسلام کو مانتے ہیں لیکن اُنہوں نے اس فرق کے باوجود بھی مجھے ایک انتہائ انمول تحفہ دیا ہے جس کی میں قدر کرتا ہوں۔ ہیڈن نے نیوز کراپ سے گفتگو

کرتے ہوۓ مزید بتایا کہ میں اور محمد رضوان آدھے گھنٹے سے زائد بیٹھے رہے اور اس کے متعلق باتیں کرتے رہے۔ رضوان نے مجھے اسلام کے بارے میں چند باتیں بتلائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں اب روزانہ تھوڑا تھوڑا قرآن

مجید پڑھتا ہوں۔ میں اس کی تعلیمات کو جاننا چاہتا ہوں اور محمد رضوان نے مجھے اس میں مدد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے اور وہ ایک چیمپئن انسان ہے۔ واضح رہے کہ ہیڈن کو پاکستان بورڈ نے ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کے لیے بطور بیٹنگ کنسلٹ منتخب کیا تھا۔ ہیڈن کی موجودگی میں پاکستان ٹیم سیمی گائنل تک رسائ کرچکی ہے جہاں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے 11 نومبر کو ہونے جارہا ہے

Check Also

طویل خشک موسم کے بعد مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *